جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سبز پاسپورٹ کے متعلق بڑی خوشخبری

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن )اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سبز پاسپورٹ کے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے پاکستان میں ایشیاء کاپہلاای پاسپورٹ نظام جلدشروع ہوگا جبکہ اسلام آباد پولیس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دو ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے تفصیلات کے

مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گااسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اہم اقدامات کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیاء کا پہلا ای پاسپورٹ نظام آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہو رہاہے ان اقدامات میں آن لائن پاسپورٹ سہولت کی تشکیل نو، زونل دفاتر میں تیز رفتار ڈیلیوری سروس، ڈائریکٹوریٹ جنرل اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ویب سائٹ کی بہتری اور اس کے باضابطہ لوگو کا افتتاح شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سہولت کے ذریعے لوگ اپنے پاسپورٹ سے سفر اور دفاتر میں قطاروں میں انتظار کئے بغیر اپنے گھروں میں حاصل کر سکیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حکومتی اقدام پر خوش ہیں اور حکومت وزیر اعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق انہیں مزید سہولت فراہم کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دو ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…