جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے 18 ماہ کی بندش کے بعد پاکستانی زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

فیصل آباد(آن لائن)چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل اورفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے حج وعمر کے سابق چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف نے خیرمقدم کیا ہے کہ سعودی حکومت نے 18 ماہ کی بندش کے بعد پاکستانی زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کی

اجازت دے دی ہے جس سے پاکستان کا عمرہ سسٹم فعال ہوگیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عمرہ زائرین دنیا میں سب سے زیادہ حرمین شریفین جاتے ہیں دگر گوں معاشی حالات کے باوجود اورکورونا وبا کے آنے سے پہلے 2019 میں 2 ملین کے قریب زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ عمرہ کی بندش سے پاکستان کی ٹریول ٹریڈ انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی، لاکھوں کارکن بیروزگار ہو گئے تھے۔ عمرہ کے پھر سے آغاز سے یہ صنعت دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ انہوںنے پاکستانی زائرین سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سعودی عرب کے مقامی قوانین اور ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا عمرہ سسٹم فعال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…