منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

غریب کی جھگیاں بغیر نوٹس گرا دیتے ہیں، نیول گالف کورس نیشنل پارک کی زمین پر غیر قانونی بنا ایکشن کیوں نہیں لیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں کی کلاس لے لی

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کیسز کی سماعت کی عدالت نے نیشنل پارک کے تحفظ کیلئے اقدامات نہ اٹھانے پر سی ڈی اے اور دیگر اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا دوران سماعت

عدالت نے سوال اْٹھایا کہ مارگلہ نیشنل پارک میں تجاوز کی گئی زمین ابھی تک واپس کیوں نہیں لی گئی نیول گالف کلب کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لیا گیا غریب کی جھگیاں بغیر نوٹس گرا دی جاتی ہیں نیشنل پارک میں تجاوزات سے مفاد عامہ کے اہم سوالات اٹھے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معاون خصوصی ملک امین اسلم، چیئرمین سی ڈی آر، چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی کمیٹی تھی انہوں نے نیشنل پارک کا سروے کیا ہے مارگلہ ہلز کی بہت سی گیٹگریز ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ کوئی کیٹیگری نہیں ایک ہی نیشنل پارک ہے اس ایریا کی اونرشپ وفاقی حکومت کے پاس ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مارگلہ نیشنل پارک کا 31 ہزار ایکٹر کا ایریا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے ایکوائر لینڈ کو الاٹ کرنے سے متعلق حتمی اتھارٹی ہے الاٹ کی گئی زمین پر کس کس نے تجاوز کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کس بنیاد پر سروے کیا ہے ،نیول گالف کورس کیا وہ غیر قانونی ہے ؟رپورٹ میں لکھا ہے کیا گالف کورس تجاوز کی جگہ پر بنایا گیا ہے ۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ اگر یہ تجاوز ہے تو آپ بتائیں کون جواب دہ ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جس نے بنایا وہی اس کا ذمہ دار ہے جس پر عدالت نے کہا کہ یہ تو کوئی نہیں کر سکتا کہ وہ گالف کورس بنانا شروع کردے کیا سی ڈی اے سو رہا تھا؟ کیا اس شہر میں کوئی قانون نہیں نیول ہیڈ کوارٹر کیا غیر قانونی ہے؟ کیا سی ڈی اے نے اس کی منظوری دی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر تھوڑا سا وقت دے دیں میں چیک کر لیتا ہوں سی ڈی اے نمائندہ نے عدالت کو بتایا کہ نیول گالف کورس کو الاٹ کی گئی لینڈ پر انہیں سیکشن 21 کا نوٹس بھی دیا ہے اس موقع پر عدالت نے کہا کیا جْھگیوں والوں کو بھی سیکشن 21 کا نوٹس دیتے ہیں غریب کی جْھگیاں بغیر نوٹس گرا دیتے ہیں، نیول گالف کورس جو نیشنل پارک کی زمین پر غیر قانونی بنا ایکشن کیوں نہیں لیا؟ اس موقع پر عدالت نے سی ڈی اے احکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نیول گالف کورس کب بنا تھا، اس وقت چیئرمین سی ڈی اے کون تھا جس پر سی ڈی اے احکام نے عدالت کو بتایا کہ 2012 میں باؤنڈری وال لگائی گئی تھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے سیکورٹی تھریٹ تھے نیشنل پارک سے 157 تجاوات ہم نے ختم کرائی ہیں یہ اب ڈیفنس آرگنائزیشں ہے نوٹس بھی دے چکے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ کیا یہ کورٹ بند کردیں، کیا یہ قانون کی حکمرانی ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آٹھ ہزار ایکٹر زمین پنجاب حکومت نے 1910 میں ان کو دی تھی جس پر عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے آرڈیننس کے بعد کیا اسلام آباد میں کوئی کنٹونمنٹ ایریا رہ گیا؟آپ نیشنل پارک کی اونرشپ تبدیل نہیں کر سکتے ،ماسٹر پلان میں کہاں لکھا ہے یہ اونرشپ تبدیل ہو جائے گی عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…