جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

عمان اور سعودی عرب کے درمیان زمینی راستہ کھولنے کا اعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

مسقط(این این آئی)سعودی عرب اور عمان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مسقط کے دورے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان زمینی راستہ کھولنے کااعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔ولی عہد کے دورے کے اختتام پر جاری ہونے والے

بیان میں اوپیک پلس کی کوششوں کی تعریف کی گئی جو تیل کی منڈیوں میں استحکام اور توازن کا باعث بنی۔ مملکت 2030 اور عمان کے وژن 2040 کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافے پر زور دیا۔سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس انجینیر صالح الجاسر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ زمینی سڑک صحرا ربع الخالی سے گذرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کے لیے ایک نئی سہولت ملیگی۔ ۔یہ سفری نقل و حرکت کو بھی آسان بنانے میں مددے گی اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسافت کو 800 کلومیٹر تک کم کردے گی۔الجاسر نے کہا کہ زمینی راستے کا مملکت اور سلطنت عمان کے درمیان علاقائی تجارتی نقل و حرکت پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے خلیجی ممالک اور عرب دنیا کے ساتھ مشترکہ ورکنگ ریلیشن شپ کو بڑھانے کے لیے مملکت کی قیادت کی خواہش کا اعادہ کیا۔سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سعودی عرب اور عمان کے درمیان سڑک ان علاقوں میں ترقی کرے گی جن سے یہ گذرے گی۔ افراد اور سپلائی چین میں بھی مدد دے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی نقل و حرکت اور شراکت داری میں اضافہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…