منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

روزانہ10منٹ ورزش کرنا دماغی صحت کیلئے فائدہ مند قرار

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں کی گئی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ روزانہ صرف 10 منٹ معتدل شدت کے ساتھ دوڑنا دماغ کے اس حصے کے لیے خون کی روانی میں اضافہ کرتا ہے جو مزاج اور اہم افعال کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سکوبا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ

روزانہ صرف 10 منٹ معتدل شدت کے ساتھ دوڑنا دماغ کے اس حصے کے لیے خون کی روانی میں اضافہ کرتا ہے جو مزاج اور اہم افعال کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے محققین نے جاگنگ یا کسی بھی شکل میں دوڑنے سے دماغی افعال کو کنٹرول کرنے والے حصوں پر مرتب اثرات پر زیادہ کام نہیں کیا تھا۔حرکت، توازن اور آگے بڑھنے کے لیے دماغی افعال کے کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے یہ سوچنا منطقی ہے کہ اس سے دماغی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس خیال کی جانچ پڑتال کے لیے محققین نے رضاکاروں کو مختلف ٹاسک دیئے اور ان کے دوران دماغی سرگرمیوں میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 10 منٹ تک معتدل شدت سے دوڑنے سے دماغی افعال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔اسی طرح رضاکاروں کے مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوئے جس سے عندیہ ملا کہ یہ عادت ڈپریشن کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔محققین کو توقع ہے کہ نتائج سے ذہنی صحت کے لیے موثر طریقہ علاج کو تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…