منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کترینہ اور وکی آج شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جانتے ہیں دونوں کی عمر میں کتنے سال کا فرق ہے ؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے شاندار سکس سینسز ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم کیا آپ جانتے ہیں کترینہ کیف اپنے ہونے والے دولہے وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں۔ کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔

دونوں کی عمر کے درمیان 5 سال کا فرق ہے لیکن یقینی طور پر عمر کا یہ فرق دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں کترینہ اور وکی وہ پہلی جوڑی نہیں جس میں دلہن عمر میں دولہے سے بڑی ہے بلکہ بھارتی شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں موجود ہیں جن میں لڑکی عمر میں اپنے شوہر سے بڑی ہے لیکن ان کی شادیاں کامیابی سے جاری ہیں۔اس کی مثال پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہیں جن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔ پریانکا اپنے شوہر نک جونس سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ ایشوریا اپنے شوہر سے عمر میں 3 سال بڑی ہیں۔اداکارہ سوہاعلی خان کی عمر شادی کے وقت 37 سال تھی جب کہ ان کے شوہر اداکار کنال کھیمو 32 برس کے تھے۔ لیکن عمر کا یہ فرق ان دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔کترینہ کیف 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد کیف کے گھر پیدا ہوئیں۔ اداکارہ کی والدہ کا نام سوزین ٹرکواٹ ہے جو پیشے سے وکیل ہیں اور سماجی کارکن بھی ہیں۔ کترینہ کیف کے بچپن کے دنوں میں ہی ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، والد انہیں چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے جبکہ تمام بھائی بہنوں کو ان کی والدہ نے پالا تھا۔ کترینہ کیف کی تین بڑی بہنیں اور تین چھوٹی بہنیں ہیں جبکہ ان کا ایک بڑا بھائی بھی ہے۔ بہنوں میں ایزابیل کیف بھی اداکارہ ہیں۔ خیال رہے کہ 2003 کے بعد سے اب تک کترینہ کیف اب تک متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جہاں انہوں نے ویلکم، سرکار، پارٹنر، ریس، سنگ اس کنگ اور نمستے لندن جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…