نئی دہلی (آن لائن) بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سوارتھے۔دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 9 افراد سوارتھے۔ دولاشوں کوہیلی کاپٹرکے ملبے سے نکال لیا گیا جبکہ 3افراد کوبھی زندہ نکال لیا گیا ہے۔بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق ارمی چیف اورموجود ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق فوری کچھ نہیں بتایا۔