بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی حبیب اللہ مروت نے نیوزی لینڈ کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ”کوئنز سروس میڈل ” حاصل کر لیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ مروت نے مسلم اور ایتھنک کمیونٹیز میں نمایاں خدمات پر نیوزی لینڈ کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ”کوئنز سروس میڈل ” حاصل کر لیا ہے انہوں نے یہ ایوارڈ نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل ڈیم سنڈی کیرو سے وصول کیا اس سلسلے میں پیر کو گورنر جنرل ہاؤس ویلنگٹن میں

ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل ڈیم سنڈی کیرو کے علاوہ ویلنگٹن میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں، حکومت کے اعلی حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر گورنر جنرل نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوارڈز دیئےـ گورنر جنرل ڈیم سنڈی کیرو نے تقریب میں شرکت کرنے پر پاکستانی ہائی کمشنر برائے نیوزی لینڈ مراد اشرف جنجوعہ کا خصوصی شکریہ ادا کیاـ نیوزی لینڈ کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ”کوئنز سروس میڈل ” حاصل کرنے والوں میں پاکستان کے شہری حبیب اللہ مروت بھی شامل تھے جنہیں مسلم اور ایتھنک کمیونٹیز میں شاندار خدمات کے اعت راف میں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ”کوئنز سروس میڈل” سے نوازا گیاـواضح رہے کہ رواں سال جون میں کوئنز برتھ ڈے کے موقع پر حکومت نیوزی لینڈ کی جانب سے مختلف شعبوں میں شاندار خدمات کے اعتراف میں مختلف شخصیات کو ملک کا

سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کااعلان کیا گیا تھاـ پاکستان کے صوبہ خیبر پختو نخوا کے ضلع لکی مروت کے گائوں شربی خیل کے حبیب اللہ مروت جو گومل یونیورسٹی سے گریجویٹ اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں 2007ئ سے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں انہوں نے مسلم اور ایتھنک کمیونٹیز میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں

جس میں ایتھنک کمیونٹیز کو قریب لانے’ نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر مسلم اور ایتھنک کمیونٹیز کی بچیوں کیلئے سپورٹس پروگرام کے علاوہ 15 مارچ 2019 کے واقعہ اور بعد ازاں نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے بنائے گئے تحقیقاتی رائل کمیشن میں قابل قدر خدمات شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی نے حبیب اللہ مروت کی

اس اچیومنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے ملکوں کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی رہنے والے پاکستانی اپنی محنت اور لگن سے اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں اور آئندہ بھی نیوزی لینڈ کے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام پید اکرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ حبیب اللہ مروت نیوزی لینڈ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا سول ایوارڈ لینے والی پہلی شخصیت ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…