کولمبو(آئی این پی)سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی نے واقعے سے متعلق ہونے والی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پریانتھا کے بھائی سری شانتا کا کہنا تھا کہ بھائی ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتے تھے، ان سے کبھی پاکستان کے خلاف کوئی شکایت نہیں سنی ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سری شانتا کمارا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس معاملے پر درست سمت میں تحقیقات کروا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے باعث پریانتھا کی اہلیہ اب تک صدمے سے نہیں نکل سکی ہیں جبکہ والدہ کو واقعے متعلق اب تک آگاہ نہیں کیا ہے۔