لاہور( این این آئی)پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاںقوال کے صاحبزادے امیر خسرو نے الزام عائد کیا ہے کہ راولپنڈی میں موجود والد کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد پر
سوتیلے بھائی نے قبضہ کررکھا ہے اور وہ کسی طو رپر ہماراحق دینے کیلئے آمادہ نہیں،چیف جسٹس پاکستان ،وزیراعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمیں ہماراحق لے کردیا جائے ۔’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے امیر خسرو نے کہا کہ میںنے ساری زندگی اپنے والد کے ساتھ گزاری ہے ،ان کے ساتھ درجنوں ممالک کے دورے کئے ہیں ،اب صورتحال یہ ہے کہ ہم انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن ہمیں ہمارے والد کی کروڑوںروپے جائیداد سوتیلے بھائی عمران عزیز نے قبضہ کررکھاہے ۔انصاف کے لئے ہر دروازے پر دستک دی ہے لیکن شنوائی نہیںہوئی ۔ اپیل ہے کہ چیف جسٹس پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اس کا نوٹس لیں اور مجھ سمیت میرے بہن بھائیوں کو سوتیلے بھائی سے جائیداد کا قبضہ دلوایا جائے ۔