جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی طویل القامت خاتون 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

قاہرہ(این این آئی)کچھ عرصے سے بیمار دنیا کی طویل القامت مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا مقامی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے لمبی

قد والی مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا الشرقیہ صوبے میں انتقال ہوگیا۔ 27 سالہ طویل القامت خاتون کئی برسوں سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں۔مقامی ہسپتال میں ہدیٰ عبدالجواد کا ڈائیلسس جاری تھا۔اْن کے معالجین کا کہنا تھا کہ لمبے قد والے شخصیات کو گردوں کی بیماریوں کا سامنا رہتا ہے اور اکثر طویل القامت ہونے کا ریکارڈ رکھنے والوں کا انتقال گردے خراب ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ہدیٰ عبدالجواد کے پاس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین ریکارڈز تھے، ان میں سب سے لمبے ہاتھ، بڑے پیر اور لمبے بازو شامل ہیں۔ ہاتھ کی لمبائی 24.3 سینٹی میٹر، پیر کی لمبائی33.1 سینٹی میٹر ، بازو 236.3 سینٹی میٹرلمبے تھے۔ہدیٰ عبدالجواد کے 33 سالہ بھائی محمد عبدالجواد کے پاس بھی مردوں میں سب سے لمبے بازو اور چوڑے ہاتھ رکھنے کا ریکارڈ ہے۔ ان کے بازوئوں کی چوڑائی 250.3 سینٹی میٹر جبکہ ہاتھ کی چوڑائی 31.3 سینٹی میٹر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…