جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ،شہباز شریف کی دھواں دھار پریس کانفرنس

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ،اپوزیشن تمام آئینی سیاسی اور قانونی آپشن بروئے کار لائے گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے، لانگ مارچ کے حوالے سے پی ڈی ایم کے چھ دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں بحث ہو گی اور

ٹھوس فیصلے ہوں گے، ہمارے پاس ان ہائوس تبدیلی کا آپشن ہے اور اس پر مشاورت ہو گی اور اس حوالے سے مناسب وقت پر بتائیں گے، ہم مہنگائی مارچ نکالیں گے او رحکومت کو ناکوں چنے چبوائیں گے ،حکومت نے معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے ، ملک جن حالات سے دوچار ہے اسے اس سے نکالنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہ قومیں جو فاشسٹ غلطیاں کرتی ہیں بلنڈر کرتی ہیں وہ اپنی آزادی کو گنوا بیٹھتی ہیں ، جب قومیں معاشی طو رپر تباہ ہوتی ہے توان کو پھر بچانے والا کوئی نہیںہوتا۔ پاکستان کے اندر آج جو معاشی صورتحال ہے وہ بد قسمتی سے انتہائی خراب ہے او راس وقت عام آدمی کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے ،یہ معاشی تباہی اگر تیزی سے جاری رہی اور اگر اس کو کنٹرول نہ کیا گیاتو خدانخواستہ پاکستان

کو خطر ات لا حق ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سالوںمیں جو بلنڈرز کئے ہیں ان سے تباہی پھیلی ہے ،مہنگائی ،افراط زر او ربیروزگار ی کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔ کورونا سے پہلے آ جائیں تو اس وقت ان کی کارکردگی کیا تھی ؟، مارچ 2020ء سے پہلے ان کی کارکردگی دیکھ لیں وہ بھی قوم کے سامنے ہے ، کورونا

نے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے ، پوری دنیا میں یقینا مہنگائی آئی ہے لیکن آج مہنگائی کے حوالے سے پاکستان دنیا کی فہرست میں تیسر ے نمبر پر ہے ، خطے کے ممالک میں ہم سب سے آگے ہیں ، خداداد ملک پاکستان اس وقت انتہائی مشکلات میں گھر اہوا ہے ، پاکستان تاریخ کے سنگین ترین بحران میں مبتلا ہے او ر اگر جنگی بنیادوں پر کام نہ کیا گیا تو پھر خدانہ کرے ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…