اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پرعمل کیلئے منی بجٹ لایا جا رہا ہے، فرخ حبیب کی تیاری کی تصدیق

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منی بجٹ تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں فرخ حبیب نے کہا کہ منی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت

سی اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے ،موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کاحصہ ہے، ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں، مہنگائی کو کنٹرل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ امید ہے عالمی سطح پرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی، جس کے اثرات ہم براہ راست عوام کو منتقل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون درآمد ہوتے تھے مگر اب پاکستان میں تیار کیے جارہے ہیں ، پاکستان کی برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی آئی ہے۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا انداز سیاست اور رویہ درست نہیں، جب انہیں اجلاس میں مدعو کیا جائے وہ نہیں آتے، پارلیمان بل لائیں تو اپوزیشن شورشرابہ کرتی ہے، ہمیں کہاجاتا ہے پارلیمان کو عزت دیں اورخود ایوان کی عزت نہیں کرتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…