اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

دوسرا ٰٹیسٹ میچ ،بھارت سے تعلق رکھنے والے نیوزی لینڈ کے بائولرنے تن تنہا پوری بھارتی ٹیم کو کتنے رنز پر آئوٹ کردیا؟بھارتیوں پر سکتہ طاری

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی نژاد کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک ہی اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے وہ دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے۔ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے

دن میں کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل نے محمد سراج کی وکٹ حاصل کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 119 رنز دئیے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز بارش کی وجہ سے متاثر ہوا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اننگ کا آغاز تو بہت اچھا رہا اور 80 رنز تک کوئی کھلاڑی بھی آئوٹ نہیں ہوا تھا مگر پھر اعجاز پٹیل کا جادو چلا اور انہوں نے 80 رنز پر ہی 3 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ یہاں اہم بات یہ رہی کہ چیتیشور پجارا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے تھے تاہم پھر مایانک اگروال اور شہریار ایئر نے ٹیم کو سہارا دیا اور چوتھی وکٹ کیلئے مزید 80 رنز کی شراکت داری قائم کی، لیکن دن کے آخر میں اعجاز پٹیل نے شہریار ایئر کو آئوٹ کرکے اپنی ٹیم کی مشکلات میں کچھ کمی کی مگر میچ کے دوسرے دن کا آغاز بالکل وہیں سے شروع ہوا جہاں پہلے دن کا ختم ہوا تھا۔ پہلی مرتبہ بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے

33 سالہ اعجاز پٹیل بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے خطرہ بنے رہے اور وہ وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔ اس دوران اگروال نے اپنے 150 رنز مکمل تو ضرور کیے لیکن وہ بالآخر اعجاز پٹیل کا ہی شکار ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک ہی اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے

نے انجام دیا تھا۔جم لیکر نے 1956ء میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی مرتبہ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے اولڈ ٹریفرڈ کے مقام پر محض 53 رنز دیکر پوری آسٹریلوی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی تھی،ان کے بعد بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے نئی دہلی کے میدان پر پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور انہوں نے 74 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر اننگز میں 9،9 وکٹیں لے چکے ہیں، سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں اننگز میں 9 شکار کئے تھے ،عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف 1987 میں اننگز میں نو وکٹیں لی تھیں۔سرفراز نواز، عبدالقادر سمیت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 17 بولرز اننگز میں نو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…