ٹیسٹ کرکٹ میں یکے بعد وکٹیں لینا آسان نہیں ، شاہین آفریدی

3  دسمبر‬‮  2021

میر پور (این این آئی)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں یکے بعد وکٹیں لینا آسان نہیں کیونکہ ٹیسٹ ٹف کرکٹ ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ کرکٹ کو انجوائے کروں، کورونا وائرس کے حالات میں مشکل ہوتا ہے لیکن ٹرینر کے ساتھ کام کرتا ہوں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ

میں تینوں فارمیٹ میں لطف اندوز ہوتا ہوں اور اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سب سے اچھی بات ہے کہ ہمارا بنچ اسٹرینتھ اچھا ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ سلو پچ پر بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا اسپنر کے لیے پچزساز گار سمجھی جاتی ہیں، بولر اگر تگڑا ہو اور جارحانہ انداز اپنائے تو بولنگ اچھی ہوتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پارٹنر شپ میں بولنگ کی کوشش کرتے ہیں حسن علی فائٹر ہے اس کے ساتھ بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز ے لیے پرفارم کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ بہت دیر سے ان کے ساتھ کھیل رہا ہوں، لاہور قلندرز کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے اس لیے فائدہ ہوتا ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ ابھی پی ایس ایل میں وقت ہے اگر لاہور قلندرز کی کپتانی کا موقع ملتا ہے تو میں اس کامنتظر ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی کوشش ہو گی کہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں اچھا پرفارم کریں، میری کوشش ہوتی ہے کہ جب کپتان بال دے تو ٹیم کے لیے اچھا کھیلوں اور جتواؤں، میں جارحانہ انداز سے بولنگ کرتے ہوئے سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ اگر ایک ٹیسٹ میں بیٹسمین فلاپ ہو جائیں تو ضروری نہیں انہیں فلاپ کہا جائے، دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی فائٹ کریں گے اور سیریز جیت کر جائیں گے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلش کاؤنٹی میں اس مرتبہ بھی کھیلنے کا منتظر ہوں اور اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…