جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان میں خواتین کے لیے پاکستان سپر لیگ منعقد کروانے کا عندیہ دیدیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان میں خواتین کے لیے پاکستان سپر لیگ منعقد کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمارا بورڈ مشکل حالات

میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے، امید ہے افغانستان خواتین کرکٹ کے مستقبل کیلئے اہم فیصلہ کرے گا۔افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی بھی افغانستان کرکٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فنڈنگ کا سلسلہ مکمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے پاکستان سپر لیگ شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہاکہ پاکستان میں لڑکیوں کے لیے اسکول اور کالج میں کرکٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…