اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا۔سیالکوٹ واقعے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا، کیا یہ درندگی ہماری پہچان اور ہمارا اور آنے والی نسلوں کامستقبل ہے؟،کیا یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہو گا؟۔انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے؟۔