پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں ترک کر دیں

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کی دعوت ولیمے کے باعث آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں ترک کر دیں۔چند ماہ قبل لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ہوئی تھیں، مریم نواز بیٹے کے نکاح میں شرکت

نہیں کر سکیں تھی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دیں ہیں، آئندہ کچھ روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، اس لئے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔دوسری طرف مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف کی رخصتی اور ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں، سیف الرحمان اور مریم نواز کی جانب سے مخصوص مہمانوں کو دعوت نامہ بھجوا دیئے گئے، 14 دسمبر کو جنید صفدر بارات لیکر لاہور سے چک شہزاد اسلام آباد آئیں گے۔سیف الرحمان خان، کیپٹن صفدر، مریم نواز، جنید صفدر سمیت مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ دیں گے جبکہ 17 دسمبر کو جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرہ لاہور میں دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…