پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

منی بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے یہ منی بجٹ نہیں،

معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو پاکستان کی معیشت، صنعت، روزگار اجاڑ دے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،نئی قانون سازی سے حکومت پاکستان میں آئی ایم ایف کی ٹیکس کلکٹر بن جائے گی، وفاقی حکومت کا کردار محض آئی ایم ایف کے ٹیکس جمع کرنے تک محدود ہوکر رہ جائے گا،پاکستان کی معیشت براہ راست عالمی مالیاتی ادارہ کنٹرول کرے گا،منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منظور نہیں ہونے دیں گے،شرح سود میں مزید اضافے کی اطلاعات معیشت کی مزید تباہی کی خبر ہے،موجودہ حکومت پھر سے وہی غلطیاں کررہی ہے جو اس نے پہلے سال کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک غلطی کو دوسری سنگین غلطی سے ٹھیک کرنے کی روش پر کاربند ہے،مہنگائی پہلے ہی عوام کا جینا حرام کرچکی ہے، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،موجودہ حکومت ہر ماہ مہنگائی، نااہلی کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہی ہے،گھی 10 روپے مہنگا ہوکر 360 روپے کلو ہوگیا، آٹے، چینی کے بعد گھی مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں بجلی 73 روپے، پٹرول41 اور ڈیزل 37 فیصد مہنگا ہوا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیاجارہا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ دکھانے والی حکومت نے درآمدات کے اعدادوشمار چھپالئے، نومبر میں برآمدات2.90 ارب ڈالر کے مقابلے میں درآمدات پونے 8 ارب ڈالر بتائی جارہی ہیں جو ریکارڈ ہے،برآمدات میں اضافے کے حکومتی دعوے صحیح ہیں تو پھر ڈالر کی قیمت کیوں کنٹرو ل میں نہیں؟۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…