جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی شخص سے رعایت نہ برتی جائے، وزیراعظم عمران خان

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ممبران سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے،سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے، مجھے بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے پی اے سی ممبران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی اے سی ممبران نے کرپشن سے متعلق تمام معاملہ بیورو کریسی پر ڈال دیا۔ارکان کا کہناتھا بیوروکریسی کرپشن کے معاملات پر سنجیدہ نہیں، جتنے کرپشن کے معاملات ہائی لائٹ کرتے بیوروکریسی دبا دیتی ہے۔تمام فائلز بیوروکریسی کے پاس سے گزرتی ہیں۔ ارکان نے کہا معاملات نیب کو بھجواتے وہاں بھی کرپشن کیسز پر کوئی بڑا قدم سامنے نہیں آتا۔ ذرائع کے مطابق ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔ دوران ملاقات اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا آپ سب سینیر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے۔ سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے۔موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں۔کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، وزیراعظم نے کہا جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے، مجھے بتائیں۔ کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں۔ وز یر اعظم نے ارکان کو ہدایت کی کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔ ذرائع کے مطابق پی اے سی اجلاس میں وزرا ء سے متعلق بیان والا معاملہ ڈسکس نہ ہوا۔ریاض فتیانہ نے پی اے سی میں اپنی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔وزیراعظم ریاض فتیانہ کی بطور ممبر پی اے سی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…