بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

شادی سے پہلے کترینہ نے عالیہ بھٹ کو شکست دیدی

datetime 1  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے اپنی شادی سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ کو سوشل میڈیا مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود کترینہ کیف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔کترینہ کیف کے

تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 57.4 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ عالیہ بھٹ کو باآسانی شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔دوسری جانب عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 57.1 ملین ہے۔رواں سال جنوری میں کترینہ کیف عالیہ سے کم مقبول تھیں جب ان کے انسٹاگرام پر 46 ملین فالوورز تھے۔اداکارہ کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ اْس وقت دیکھا گیا جب اْن کی وکی کوشل کے ساتھ شادی کی خبریں منظرِ عام پر آئیں۔کترینہ کیف کے انسٹاگرام کی جانب سے نظر دوڑائی جائے تو اْنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 479 کو فالو کیا ہے جبکہ اْنہوں نے اب تک 944 پوسٹس کی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پْر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…