کابل (این این آئی) سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارت خانے میں قونصلر سیکشن کو دوبارہ فعال کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق سعودی سفارت خانے کی 14 رکنی سفارتی ٹیم 30 نومبرکو کابل واپس آئی ہے اور سعودی سفارتی ٹیم نے افغانوں کیلیے قونصلر خدمات دوبارہ شروع کردی ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ
افغان عوام کی سہولت کیلئے کابل میں سفارت خانے میں قونصلر سیکشن کھول دیا گیا ہے۔افغانستان کی وزارت خارجہ نے سعودی سفارتی ٹیم کا خیرمقدم کیا ہے اور سعودی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اچھے تعلقات کا آغاز قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنا سفارت خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلالیا تھا۔