پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

زیادتی کے بعد قتل کی گئی سات سالہ معصوم عرض نور کیس کا فیصلہ ، مرکزی ملزم کو سزائے موت

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ مسز شہناز حمید خٹک نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زیارت کاکا صاحب کی سات سالہ معصوم عرض نور کیس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم ابرار کو سزائے موت اور تین 03 لاکھ روپے جرمانے جبکہ دوسرے شریک ملزم رفیق الوہاب کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنا دی گئی۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے تھانہ نوشہرہ کلاں کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں 18 جنوری 2020 کو مدرسہ سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ کوئی تھی۔استغاثہ کے مطابق سات سالہ معصوم مقتولہ بچی عوض نور دختر امجد کی بے دردی سے گلہ دبا کر پھانسی شدہ نعش پانی کی زیر زمین ٹینکی سے ملی۔استغاثہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں جنسی درندگی بھی ثابت ہوئی، مجرمان کو عدالتی فیصلہ کے بعد سینئر جیل مردان منتقل کردیا گیا۔مقتولہ عوض نور کے والد اسجد جہاں نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہمارے نمائندہ سید ندیم مشوانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ آج ہم کو انصاف مل گیا میں عدالت اور وکلا ٗ سمیت عوام کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔عوام کا ہر طبقہ میرے ساتھ کھڑا رہا عوض نور کا خون رائگا نہیں گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ عمران چترالی کے مطابق پولیس کے بہترین تفتیش کے بدولت 08 سالہ عوض نور قتل/زیادتی کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور 03 لاکھ روپے جرمانے جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سُنا دی گئی۔نوشہرہ 18 جنوری 2020 کو کاکاصاحب میں ننھی پری عوض نور مدرسے کیلئے گھر سے نکلی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔08 بجے عشاء کے وقت اسکی تشدد زدہ لاش ملی جسکے ساتھ زیادتی کرکے قتل کیا گیا تھا۔علاقہ عوام کی مدد سے پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے موجود سارے شواہد کو صیح طریقے سے محفوظ کر لیا۔موجود شواہد اور ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔آج نوشہرہ پولیس کی بہترین تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ سیشن جج شہناز خٹک صاحبہ نے ملزم ابدار ولد عبداللہ کو جرم 364A,376 اور 302 میں سزائے موت اور 03 لاکھ جرمانہ جبکہ ملزم رفیق الوہاب ولد حلیم الوہاب کو عمر قید اور ورثاء کو 02 لاکھ روپے کی ادائیگی کی سزا سنا دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…