پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

بجلی کے بڑھتے نرخوں اور گیس کی عدم دستیابی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء پھٹ پڑے

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی کابینہ نے کرونا وبائ کے لیے پیکیج پر آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو وضاحت دینے کی ہدایت کر دی ہے، کابینہ نے سندھ میں اشیائ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ قومی ہوا بازی پالیسی 2019ئ کے تحت ہوا بازی لائسنس کی تجدیداور سول ایوی ایشن اتھارٹی رولز کے تحت ہوائی اڈوں کے اطراف میں قائم بلند

عمارتوں کی حد مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی، بیرون ممالک سے تبلیغی جماعت کے پاکستان آنے والے افراد کیلئے ویزہ کی مدت 120 دنوں سے بڑھا کر 150 دن کرنے کے علاوہ محمد سلیم کو چیرمین نجکاری کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو آج سے 15 فروری تک بند رکھا جائے گا، ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو 5 فی صد اضافی گیس فراہم کی جائے گی،سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں،کابینہ نے افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی ممالک کے وزرائ خارجہ کا خصوصی اجلاس پاکستان میں منعقد کرنے اور افغانستان کے لیے 50 ہزار ٹن گندم کی امداد کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے حوالے سے کابینہ کو بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قسم آفریقہ سے شروع ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر اس کے پھیلاو کی شرح بہت تیز ہے۔ کابینہ نے عوام کے تحفظ کے لیے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ اور ویکسینیشن کی ترغیب دی۔ کابینہ کو ای وی ایم متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے ووٹنگ مشینوں کے حصول، عملے کی ٹریننگ، متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں، عوامی آگاہی مہم اور مقررہ وقت میں ترسیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔کابینہ نے این اے 133 ضمنی انتخاب میں ووٹوں کو پیسوں سے خریدنے کی مبینہ ویڈیو پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور قرارد دیا کہ ا س طرح کی غیر قانونی اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔ کابینہ نے کرونا وبائ کے لیے پیکیج پر آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو وضاحت دینے کی ہدایت کر دی ہے مشیر خزانہ نے وفاقی کابینہ کو اشیائ ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ کابینہ کو مہنگائی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67 فی صد کمی آئی ۔ 05 اشیائ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ خطے میں گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں کے علاوہ دیگر تمام گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان اشیائ میں آٹا، چنے، دال ماش، دال مونگ، ٹماٹر، پیاز، چکن اور پیٹرول شامل ہیں۔

ب آٹا، چینی، دال مونگ اور چنے کی دال کی قیمت سندھ میں دوسرے صوبوں کی بانسبت کافی زیادہ ہیں۔ کابینہ نے سندھ میں اشیائ ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویڑن نے کابینہ کو ذیلی اداروں میں ایم ڈی اور سی ای او کی خالی آسامیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت 04آسامیاں خالی ہیں جن پر تعیناتیوں کا عمل جاری ہے۔

کابینہ نے سیرین ائیر، ائیر بلو، پی آئی اے سی ایل کی درخواست پر قومی ہوا بازی پالیسی 2019ئ کے تحت ہوا بازی لائسنس کی تجدید کی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر سول ایوی ایشن اتھارٹی رولز کے تحت ہوائی اڈوں کے اطراف میں قائم بلند عمارتوں کی حد مقرر کرنے کی منظوری دی۔ اسلام آباد بلیو ایریا میں عمارتوں کی بلندی کی حد 1000فٹ مقرر کی گئی ہے۔بریفنگ میں

بتایا گیا کہ اس فیصلہ سے شہروں کی حدود کی بے ہنگم پھیلاو کو روکنے میں مدد ملے گی، کابینہ نے پاکستانی سفارتخانہ تہران میں تعینات عملے کو Hardship پالیسی کے تحت وطن واپسی پر ذاتی استعمال کی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دی۔ کابینہ نے بیرون ممالک سے تبلیغی جماعت کے پاکستان آنے والے افراد کیلئے ویزہ کی مدت 120 دنوں سے بڑھا کر 150 دن کرنے کی منظوری دی۔ ویزا کا حصول آن لائن ویزا پورٹل کے ذریعے ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں ملک میں گیس کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔

کابینہ کا کہناہے کہ ملک میں نکلنے والی گیس کو گھریلو صارفین کے لیے ہی مختص رکھا جائے گا۔سی این جی سیکٹر کو کل سے 15 فروری تک بند رکھا جائے گا۔ آئی پی پیز اور کھاد فیکٹریوں کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ یکسپورٹ سیکٹر کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو 5 فی صد اضافی گیس فراہم کی جائے گی۔ سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں، علاوہ ازیں کابینہ نے محمد سلیم کو چیرمین نجکاری کمیشن تعینات

کرنے کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کابینہ کو ملک میں کھاد کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ د یتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال کھاد کمپنیوں نے سندھ کے ڈیلرز کو 53فی صد زیادہ کھاد جاری کی۔پنجاب اور باقی علاقوں میں یوریا کی کمی واقع ہوئی اور قیمت بڑھ گئی تھی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر اس تفریق کو کم کرنے کے لیے

اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات لیے گئے۔ جس کی وجہ سے اوسطاً فی بوری کی قیمت میں 400روپے کی کمی آئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت گجرانوالہ میں یوریا کی بوری 1850 روپے میں مل رہی ہے۔ ملکی ضروریات سے 2 لاکھ ٹن زیادہ کھاد موجود ہے۔ کھاد کی سپلائی کو مانیٹر کرنے کے لیے آن لائن پورٹل بنا لی گئی ہے۔وفاقی حکومت، صوبے اور تمام ضلعی انتظامیہ کھاد کی نقل و حرکت اور اسٹاک کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ پنجاب نے 13 نومبر سے اب تک کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے

کے لیے متعدد اقدامات لیے، ان میں 347 ایف آئی آر، 244 گرفتاریاں، 21111 انسپیکشنز، 480 گودام سیل اور 2.79 کروڑ کے جرمانے لگائے جا چکے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہر ضلع میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جہاں کھاد کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے مطعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔ صوبوں کے مابین سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں ہیں۔ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف مطعلقہ قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔اطلاع فراہم کرنے

والوں کو ضبط شدہ مال کی نسبت سے انعام دیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی ممالک کے وزرائ خارجہ کا خصوصی اجلاس پاکستان میں منعقد کرنے کی منظوری دی گئی ۔افغانستان کے لیے 50 ہزار ٹن گندم کی امداد کی منظوری بھی دی گئی ۔ دریں اثناء وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں مہنگائی کے باعث قومی عشاریہ زیادہ ہورہا ہے ۔سندھ حکومت مہنگائی روکنے کے لئے

اقدامات نہیں کررہی ۔آلو پیاز ، ٹماٹر ، لہسن اور انڈے وغیرہ ریجن میں سب سے سستے پاکستان میں ہیں ۔انہوں نے کہا عالمی مارکیٹ میں یوریا بیگ کی قیمت ساڑھے 10 ہزار ہے ۔پاکستان میں یوریا کی بوری 17 سو روپے کی ہے سندھ سے یوریا سمگل اور سٹاک ہورہی ہے ۔سندھ میں سٹاک کرنے کے باعث پنجاب میں یوریا بلیک میں مل رہی ہے ۔سندھ کابینہ سارے معاملے میں ملوث ہے سندھ کابینہ کس

کی تلاشی لے گی۔ فواد چودھری نے کہا کابینہ نے سیرین ائر ، پی آئی اے و دیگر کے لائسنس ریونیو کئے گئے ہیں ۔ شہر بڑھنے سے غذائی قلت بڑھ رہی ہے ۔وزیراعظم نے آمین اسلم کو سموگ کے خلاف پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔کابینہ نے کاپ 26 میں آمین اسلم و وزارت کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ انہوں نے بتایا تبلیغی جماعت کے لئے پاکستان آنے والوں کی ای ویزہ اور 150 دن قیام کی اجازت دی گئی ۔ایف آئی اے کو انسانی سمنگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔کابینہ کی

جانب سے گیس لوڈ پلان کی منظوری دے دی گئی ۔ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں نئے ذخائر دریافت نہیں ہورہے ۔مستقبل میں ہمارے پاس گیس کی کمی ہوگی ۔متبادل ذرائع کی گیس حاصل کرنے کے لئے پلان بنانے کی ضرورت ہے ۔ملک میں صرف28 فیصد شہریوں کو گیس کی سہولت حاصل ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا آئی پی پیز کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی ۔گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے ۔لوگ سردی میں بجلی ہیٹر، گیزر استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا

کورونا میں انسانی ہمدردی کے باعث تیونس اور افغانستان کو امداد کی منظوری دے دی ۔او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس پاکستان میں ہوگا ۔اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ ایک سوال پر فواد چودھری نے بتایا ا اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت ہوئی ۔رانا شمیم نے کہا بیان حلفی انکا نہیں ۔

بیان حلفی نواز شریف کے ذریعے اخبار تک پہنچا ۔فوج اور عدلیہ کے خلاف ن لیگ نے پراپیگنڈہ کیا ۔عدالتیں اپنے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لیں۔ جمعرات کو مریم نواز کی آڈیو پر رپورٹ ملے گی ۔یورپ میں پی آئی کی فلائٹس پر پابندی تھی ۔کورونا ویکسین نجی ائر لائن کے ذریعے پاکستان لائی گئی ۔ انہوں نے کہا الیکٹورل ریفارمز پارلمینٹ نے کی ہیں ۔الیکشن کمیشن پارلمینٹ کی قانون سازی پر عمل کرنے کا پابند ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…