پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں جہاز اڑانے کے لیے اب برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہو گا

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان میں جہازاڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا لازمی ہو گا،اس مقصد کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان باضابطہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے

۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین طے پانے والے فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔دونوں اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔اس ضمن میں طے پایا ہے کہ پہلے سال فی پیپرامتحانی فیس 90 پائونڈز اور دوسرے سال کی امتحانی فیس 95 پائونڈز ہو گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلی دفعہ 75 فیصد اور دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کریگی جبکہ تیسری مرتبہ امتحان پرپائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہو گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن کے مابین طے پانے والے معاہدے کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…