سکردو (این این آئی) سکردو ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کرکے کے بعد اسے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی حیثیت حاصل ہوگئی جبکہ سول ایوی ایشن نے 2 دسمبر سے یہاں نئی شناخت کے تحت آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ کے ابتدائی آپریشنز صرف ویڑوئل فلائٹ رولز (وی ایف آر) کے تحت انجام پائیں گے۔اے ٹی پی فلائٹ اسکول کے مطابق ’وی ایف آر‘ کے تحت طیارہ بصری موسمیاتی حالات (اچھے اور صاف موسم) میں کام کرتا ہے اور بادل، تیز بارش، دھند ہونے اور دیگر خطرنات موسمی حالات سے وی ایف آر کے تحت گریز کیا جانا چاہیے۔