بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

گلاسگو کانفرنس میں وزراء پر لڑائی کا الزام لگانے پر وزیراعظم عمران خان برہم۔۔ریاض فیتانہ کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے گلاسگو کانفرنس میںوفاقی وزراء پر لڑائی کا الزام لگانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی ممبران کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد کمیٹی ممبر ریاض فتیانہ کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت زرتاج گل پر گلاسکو کانفرنس میں لڑائی کا الزام لگانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں اپنی حکومت پر پارٹی رکن کے الزامات کے حقائق سامنے پر اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزراء پر الزام لگانے والے ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ریاض فتیانہ کو پارٹی کی احتساب و انصباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی وزراء پر لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور وزراء کو خود آگاہ کیا تھا کہ پاکستان نے کوپ 26 میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں ہیں، کوپ 26 میں پارٹی بعض رہنماوں کی طرف سے وزراء پر تنقید ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے مترادف ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…