پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

’میں نے پاکستان میں آج تک کسی مسیح کو مانگتے نہیں دیکھا‘ شیخ رشید

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ تقریر ختم کرنے سے قبل میں بڑا اہم فقر بولنا چاہتا ہوں میں نے آج تک پاکستان میں کسی مسیح کو مانگتے ہوئے نہیں دیکھا ، مسیح برادری میں جوکوئی بھی ہے کبھی آپ کو دہشتگردی میں کسی بھی مسیح کا نام نہیں ملے گا ۔ انکا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا یہ لازمی جزو ہے کہ

دوسرے مذہب کے لوگوںکا بھی اتنا ہی احترام کیا جائے جتنا کہ ان کے اپنے مذہب کا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں ، حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں،قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہی ہوں گے، ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا، اب بھی دھاندلی کا رونا ہوگا، یہ انتخابات سے پہلے بھی ہوسکتا ہے،راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں جلد ایوننگ شفٹ بھی شروع کریں گے، بہت جلد راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بدھ کو ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے ہی ہوں گے، ای وی ایم پر اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدالت جائے گی یا نہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا، اب بھی دھاندلی کا رونا ہوگا، یہ انتخابات سے پہلے بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، میرے مطابق پنجاب کے 40 جبکہ ملک بھر میں تقریباً 80 ایسے حلقے ہیں جہاں اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ انتخابی نتائج بدل کر رکھ دیگا اور جب وہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینگے تو یہ پھر کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی بنا کسی شرط کے آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے ملک میں بھجواتے ہیں انہیں ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہئے اور یہ حق انہیں عمران خان نے دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں میں جلد ایوننگ شفٹ بھی شروع کریں گے، بہت جلد راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لڑکے اتنا نہیں پڑھتے جتنی لڑکیاں پڑھتی ہیں، مستقبل میں ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہوتی جا رہی ہے بیٹا نالائق ہوتا جارہا ہے، نئے سال سے غریب بستیوں کے اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں کسی بدمعاش کو معزز نہیں بننے دیا، پاکستان میں لوگ باتیں بہت کرتے ہیں کام کوئی نہیں کرتا، میں نے 60 تعلیمی ادارے راولپنڈی میں بنائے جس کی کوئی مثال نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قیام پر مجھے استعفیٰ دینا پڑا۔اپنے تعلیمی دور کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں امتحانات میں 60 سے زائد نمبرز نہیں لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…