اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ یو این پی)معروف صحافی محمد مالک نے دعوی کیا ہے کہ دبئی کے ہوٹل میں ایک بڑی خطرناک ویڈیو بنی ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے مزید کہا ایک شخصیت دبئی کے ہوٹل میں جاتی ہے، ہوٹل کے کمرے میں ایک” ملاقات” کی ویڈیوبنی ہے جس میں وقت کا بھی تعین کیا گیا ہے اگر یہ ویڈیو سامنے آئی تو بہت سے سوالات جنم
لیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔ اس آڈیو میں مریم نواز کو میر شکیل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا۔ آڈیو کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ جیوسے خود بات کی تو ویسا نہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتے تھے، پھرمیں نے میرشکیل صاحب سے ذاتی طورپرخود بات کی۔میں نے ان سے کہا کہ یہ زیادتی ہے آپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھا رہے ہیں، میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئیے، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔ مریم نواز کی مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرشکیل کو کہا ہے کہ آپ کو یہ کرنا پڑے گا اور اس نے کیا، میں نے میاں عامرسے بھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کیساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بھی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی تھی جس میں وہ مختلف چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کرر ہی تھیں۔ یہ آڈیو ٹیپ مسلم لیگ ن کے
دور کی ہے، جس میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو دی جانے والی ہدایات ہیں۔ مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔آڈیو ٹیپ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی فورنیوز، نائنٹی ٹونیوز،سماء اور اے آروائی کوبالکل کوئی اشتہار نہیں دیاجائے گا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی یہ مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر
مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں صحافیوں پر پابندی لگنے اور میڈیا کے کنٹرول ہونے کا شور کرنے والے اپنے دور حکومت میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں اس کا ثبوت سامنے آ گیا ہے۔بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں مریم نواز نے اس آڈیو کی تصدیق خود کی تھی۔