جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

بیروزگار نوجوان کی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )بیروز گار شخص نے تیسری منزل سے کود کر اپنی زندگی ختم کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل سے بے روزگار نوجوان نے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آج شام 5 بجے راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل

سے 30 سالہ زہیر حسین ولد محمد ہاشم عابدی نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، اس دلخراش واقعے کودیکھ کر خریداری کے لیے آنے والے افراد کی چیخیں نکل گئی، جب کہ وہاں موجود درجنوں افراد وہاں سے چلے گئے۔جائے وقوعہ پر موجود کچھ افراد نے اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔پولیس کے مطابق متوفی تیسری منزل سے سر کے بل فرش پر گر کر موقع پر ہی دم توڑگیا تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ متوفی انچولی کا رہائشی تھا اس کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں جب کہ اس مزید 2 بھائی اور ایک بہن ہے۔ متوفی کے دونوں بھائی آن لائن کام کرتے ہیں جب کہ وہ کافی عرصے سے بے روزگا ر تھا۔متوفی ملازمت کے لیے متعدد کمپینوں، فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاترمیں انٹرویو دے چکا تھا مگر اسے کہیں نوکری نہیں ملی، خودکشی سے قبل بھی اس نے ایک کمپنی میں انٹرویو دیا تھا جہاں اسے ملازمت دینے سے منع کردیا گیا، انٹرویو کے بعد زہیر حسین نے شاپنگ مال آکر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔دوسری جانب فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ڈپریشن کی مریضہ تھی، طالبہ کے کمرے سے چوہے مار گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے طالبہ کی موت کی تصدیق کی گئی۔ طالبہ کی لاش زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے برآمد ہوئی ، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،طالبہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی،صبح کے وقت طالبہ سے متعلق معلوم ہوا تو ساتھی طلبہ کی جانب سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ہاسٹل میں رہائش پذیر دیگر طلبہ سے بھی اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔جب کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…