ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکی سائنسدانوں کا کمال ٗ کورونا وائرس سے بچانے والی چیونگم ایجاد

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنسلوانیا(این این آئی) امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسی چیونگم تیار کرلی ہے جسے چبا کر کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑی حد تک روکا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس (سارس کوو 2) سے متاثرہ افراد کے تھوک (لعابِ دہن) میں اس وائرس کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو اسی تھوک کے ساتھ جسم کے اندر پہنچ کر اس بیماری (کووِڈ 19

) کو شدید تر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔لہذا، ماہرین کا خیال تھا کہ تھوک میں کورونا وائرس کی مقدار کم کرکے اس بیماری کی شدت میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔اسی سوچ کے پیشِ نظر انہوں نے ایک ایسی چیونگم تیار کی جس میں ”ایس 2” (ACE2) کہلانے والے پروٹین کی وافر مقدار شامل تھی۔یہ پروٹین کورونا وائرس کو خلیے کی سطح سے چپکنے اور خلیے میں داخل ہونے سے روکتا ہے؛ اور اس طرح یہ کووِڈ 19 کا اثر بھی زیادہ سنگین ہونے نہیں دیتا۔ابتدائی تجربات میں اس چیونگم کا سفوف، کلچر ڈش میں رکھے ہوئے انسانی لعابِ دہن پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے۔ان تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ صرف 5 ملی گرام چیونگم نے انسانی تھوک میں کورونا وائرس کی مقدار خاصی کم کردی۔البتہ، جب یہ مقدار بڑھا کر 50 ملی گرام کی گئی تو اس نے تھوک کے نمونوں میں سے کورونا وائرس کی 95 فیصد مقدار ختم کردی۔اگرچہ یہ ایک امید افزاء کامیابی ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس تحقیق کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے کیونکہ ابھی

یہ ابتدائی مراحل میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ چیونگم محتاط انسانی آزمائشوں کے بعد بھی اتنی ہی مؤثر اور کامیاب ثابت نہیں ہو جاتی، تب تک اسے کورونا وائرس کا ”مؤثر علاج” قرار نہ دیا جائے۔واضح رہے کہ منہ کی اچھی صحت کیلئے چیونگم کا استعمال کوئی نئی بات نہیں بلکہ اضافی فلورین، کیلشیم اور بائی کاربونیٹ والی ”صحت بخش چیونگمز” برسوں سے عام دستیاب ہیں۔البتہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب چیونگم کو بطورِ خاص کسی بیماری کے علاج کیلیے تیار کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…