ڈیرہ اسماعیل خان ( این این آ ئی ) ڈی آئی خان کا بلاول ہائوس فروخت ہوگیا ۔پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و تحصیل میئر ڈی آئی خان کیامیدوار فیصل کریم کنڈی نے بلاول ہائوس معہ ملحقہ پلاٹ کے جے یو آئی کے تحصیل میئر ڈیرہ کے امیدوار کفیل احمد نظامی پر کروڑوں روپے میں فروخت کر دیا جنہوں نے پی پی پی کے جھنڈے اور بلاول بھٹو کی تصاویر اتار کر جے یوآئی کے
جھنڈے اور بینرز لگا کر اپنا الیکشن آفس بنا لیا پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی انکا کہنا ہے کہ جب اس جگہ کو بیچنا ہی تھا تو فیصل کرہم کنڈی کو اس پر بلاول ہائوس کا بورڈ پی پی پی کے جھنڈے اور بلاول کی تصاویر لگا نے کی کیا ضرورت تھی اس سے جماعت کی بدنامی ہوئی ہے اور فروخت بھی مخالف جماعت کے مد مقابل امیدوار پر کیاگیا ہے بلاول بھٹو اسکا نوٹس لیں۔