اسلام آباد (آن لائن) بڑھتی ہوئی مہنگائی سے وفاقی سرکاری ملازمین بھی پریشان، وفاقی سرکاری ملازمین نے تنخواہیں سو فیصد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ملازمین نے سیکریٹیریٹ کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت سے 11 فروری 2021 کے تحریری معاہدے کی پاسداری کا بھی مطالبہ کیا ۔ چیف کوارڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ مارچ ہر صورت ہو گا۔
ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں سو فیصد بڑھائی جائیں۔ چاروں ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے۔ خیبر پختونخواہ طرز پر گریڈ ایک تا 16 اپ گریڈیشن کی جائے۔ ملازمین نے مزید مطالبہ کیا معاہدہ کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے۔ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے۔ پینشن میں بھی کم از کم %25 اضافہ کیا جائے۔