اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف ’نو کمنٹ‘ کہا۔منگل کو ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم سے صحافیوں نے مسلسل سوالات کیئے۔رانا شمیم نے کہا کہ میں یہاں کوئی جواب نہیں دوں گا، صرف کورٹ میں جواب دوں گا۔صحافیوں کے تمام سوالات کے جواب میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم ’نو کمنٹ‘ کہہ کر چلے گئے۔