بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں ۔۔۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری پر حکومتی دباؤ مسترد کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن )الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری کے بارے میں ٹینڈرز پر حکومتی دباؤ کو مسترد کردیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم کے بارے میں ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے، الیکشن کمیشن خود مختار اور آئینی ادارہ ہے،

حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر ای وی ایم مشینوں کے بارے میں ٹینڈرز کرنے کا دباؤ بڑھایا جارہا ہے لہذا الیکشن کمیشن ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا بلکہ اپنے دائرہ کار کے مطابق ہی امور انجام دے گا، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین اور اس سے جڑے ایشوز پر تین اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دے چکا ہے، تینوں کمیٹیاں چار ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں لہذا کمیٹیز کی سفارشات کی روشنی میں کنسلٹنٹ ہائر کرکے ٹینڈرز سمیت دیگر امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں جس پر کوئی دباؤ قبول کریں، میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھانا یا بیانات سے الیکشن کمیشن مرعوب نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…