بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 17 ممالک کے شہریوں کیلئے خوشخبری سنادی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت 17 ممالک کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی ، ان ممالک کے شہری ویزہ کی مفت تجدید کی پالیسی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ان ممالک کے مخصوص شہریوں کے اقامہ (رہائشی اجازت نامہ) ، ایگزٹ اور ری اینٹری ویزہ اور وزٹ ویزہ کی مفت تجدید کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے

اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک کے اقامہ ہولڈر شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جو اقامہ ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکے ان کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، انڈونیشیا،بھارت، مصر، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان، جنوبی افریقہ، ترکی، زمبابوے، نمبیا، موزمبیق، بوستوانا، لیسوتو، ایسواتینی اور لبنان شامل ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقامہ ہولڈر تارکین جن کا تعلق سفری پابندی والے ممالک سے ہے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی جائے گی تاہم یہ توسیع مرحلہ وار ہوگی جو جوازات اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک سے کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…