اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کی بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق منگل کو کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تین ماہ ا ہم ہیں کوئی وزیر بیرون ملک نہیں جائے گا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین ماہ تک کوئی وزیر باہر نہ جائے معاشی صورت حال بہت مشکل میں ہے اخراجات کم کریں وزیر وزارتوں میں بیٹھیں باہر نہ جائیں۔