بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ بینک کا افغانستان کو منجمد فنڈز سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کیلئے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے50 کروڑ ڈالر جاری کرنے پر کام کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک بورڈ کے ارکان نے افغانستان کی تعمیر نو کے

منجمد ٹرسٹ فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اہم اجلاس منعقد کیا ۔ورلڈ بینک میں افغانستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کیلئے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم موجود ہے جسے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے منجمد کردیا گیا تھا تاہم اب اس میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم این جی اوز اور عالمی اداروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبے کے واقف کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے سینکڑوں امدادی کارکن انخلا کرچکے ہیں اور ایسی صورتحال میں امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم بہت بڑا چیلنج ہوگی۔افغان ماہرین کی رائے بھی تجربہ کار امدادی کارکنوں کی کمی کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی گئی امدادی رقوم کا درست استعمال اور ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل ایک مشکل ہدف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…