لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد پر پیشرفت کرتے ہوئے صوبے کے سکولوں میں اسمبلی کے دوران خصوصی طورپر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دیدیا ، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے بعد چیف سیکرٹری نے
سکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ سکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؓ کی شان میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بے پناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالتؐمیں درودشریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔