جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی بورڈ کا سپرنٹنڈنٹ زیادہ نمبرز دینے کےلیے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لینے والا راولپنڈی بورڈ کا سپرنٹنڈنٹ اشتیاق احمد ہزاروں روپے رشوت لیتے گرفتارکرلیا گیا، ویڈیو میں ٹریپ ریڈ کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ملزم گورنمنٹ کرسچئین ہائیر سکینڈری سکول راجہ بازار کے امتحانی سینٹر

پر سپریٹنڈنٹ تعینات تھا ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے تحت طلبا و طالبات سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لئے جا رہے ہیں ۔اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ٹریپ ریڈ کرکے ملزم اشتیاق احمد ایس ایس ٹی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سرکل آفیسر راولپنڈی زولفقار بازید نے مجسٹریٹ طلعت وحید کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ملزم سے موقع پر رشوت کے نشان زدہ 25 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔ملزم نے مدعی سے زیادہ نمبرز لگانے کے مجموعی طور پر 65 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی ۔مدعی دانش رضا بارہویں جماعت کا طالب علم اور امتحانی مرکز پر امیدوار تھا ۔ملزم اشتیاق احمد محکمہ تعلیم میں سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہے جو راجہ بازار امتحانی سینٹر پر بطور سپریٹنڈنٹ ڈیوٹی دے رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 43/21 درج کرلیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…