ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ٗ اومی کرون سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 10افراد جاں بحق اور 475نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 475 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 327 مریض شفایاب ہو گئے،

مثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 728 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 876 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 905 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 42 ہزار 236 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 577 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 775 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 70 ہزار 585 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 12 کروڑ 30 لاکھ 32 ہزار 63 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 84 ہزار 100 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کا ایک بھی کیس

ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہماری ترجیح ان لوگوں کی کورونا ویکسینیشن ہے جنہیں اب تک ایک بھی ڈوز نہیں لگی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، جس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جہاں کورونا کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…