جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر پارسا نہ بنیں، حافظ حمد اللہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر زیادہ پارسا بننے کی کوشش نہ کریں۔وزیراعظم کی

تقریر پر ردعمل میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کرپٹ اور چوروں کے سردار ثابت ہوگئے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ خان صاحب کیا پنڈورا لیکس میں کابینہ کے افراد شامل نہیں؟، کیا فارن فنڈنگ کیس میں آپ مطلوب نہیں ہیں؟پی ڈی ایم ترجمان نے مزید سوال کیا کہ کیا چوروں کو بچانے کیلیے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانیں میں ترمیم کرکے این آر او نہیں دیا؟اْن کا پوچھنا تھا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی ڈکیتی آپ کی حکومت میں کس نے کی؟حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر زیادہ پارسا بننے کی کوشش نہ کریں، عوام آپ کی صورت میں ساڑھے 3 سال سے عذاب میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آپ کا سیاسی خاتمہ کرکے دم لے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…