منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرونا کی نئی خطرناک قسم ، اسرائیل کے بعد برطانیہ، اٹلی اور جرمنی نے بھی اپنی سرحدیں سیل کر دی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لندن ‘برلن ‘روم (این این آئی)برطانیہ، جرمنی اور اٹلی میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم نے اس پر قابو پانے کے لیے ضوابط مزید سخت کر دیے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مزید ممالک جنوبی افریقہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان کیا ہے جہاں سے سامنے آنے والے نئے کورونا ویرئینٹ نے دنیا کو

تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے اومیکرون کے دو کیسز کی شناخت ہونے کے بعد کہا تھا کہ ان کا تعلق جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کے ساتھ نکلا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ آنے والے تمام مسافروں کو اس وقت تک قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت ہوگی جب تک ان کا منفی پی سی آر ٹیسٹ نہیں آ جاتا۔اے ایف پی کے مطابق بورس جانسن کا کہنا تھا کہ دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا دوبارہ لازمی قرار دے رہے ہیں۔جرمنی کی ریاست باویریا کی وزارت صحت نے بھی اومیکرون کے دو کیسز کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ جنوبی افریقہ سے دو افراد میونخ ایئرپورٹ کے ذریعے داخل ہوئے اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ نہیں کیا تھا۔ادھر اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ملک میں تمام غیرملکیوں کا داخلہ بند کرے گا اور وائرس کو روکنے کیلیے موبائل فون ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔اٹلی نے نیشنل ہیلتھ انسٹیٹوٹ کا کہنا ہے کہ میلان میں موزمبیق سے آنے والے ایک شخص میں اومیکرون کی شناخت ہوئی ہے۔چیک رپبلک کے حکام نے بھی کہا ہے کہ وہ نیمیبیا سے آنے والے مشتبہ شخص میں اس ویرئنٹ کی موجودگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم باقیوں کی نسبت زیادہ پھیلنے والی ہے۔آسٹریلیا میں محکمہ صحت کے حکام نے جنوبی افریقہ سے آنے والے دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ٹیسٹ کرنے کی رفتار تیز کر دی ہے۔نیدرلینڈز کے حکام نے کہا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی افریقہ سے آنے والے جن 61 مسافروں میں کورونا وائرس کی شناخت ہوئی تھی وہ اومیکرون کے کیسز ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…