منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ووٹوں کی خریدو فروخت شرمناک اقدام۔۔۔ لیڈر صرف عمران ،باقی سب بونے ،فواد چودھری

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

پنڈدادنخان (این این آئی)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ملک میں صرف عمران خان لیڈر ہیں،باقی سب بونے ہیں،(ن)لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار،2ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، ان کا انتخابی طریقہ دھاندلی ہے،ویڈیو اور لیکس کا

مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے جعلی ہے، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا،اپوزیشن کے کرتوتوں کی وجہ سے پاکستان مشکلات کا شکارہے،پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہے۔اتوار کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے دو ہزار روپے میں ووٹ خریدے جو شرمناک اقدام ہے،وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف اسی نظام کے خلاف کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ای وی ایم سے سب سے زیادہ گھبراہٹ انہی لوگوں کو ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2016ء میں بھی ن لیگ نے اسی طرح الیکشن یہاں بھی لڑا، لوگوں کو پیسے کا لالچ دے کر ووٹ خریدنے کی کوشش کی، مجھے یقین ہے کہ الیکشن کمیشن آفس ن لیگ کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر نوٹس جاری کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کسی خاص مقصد کے لئے برسراقتدار آتے ہیں، ان کا انتخابی طریقہ ہی دھاندلی پر مبنی ہے۔ اہوں نے کہاکہ (ن)لیگ نے 1990ء کا الیکشن دھاندلی سے جیتا، ن لیگ کی یہ دھاندلی سپریم کورٹ بھی ڈیکلیئر کر چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مشورہ ہے کہ وہ فلمیں بنانے کا کاروبار شروع کر دیں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جب بھی ان کے خلاف کوئی کیس کھلتا ہے تو کوئی نہ کوئی ویڈیو سامنے آ جاتی ہے، بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی تھی، ن لیگ کا مقصد عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے ہر علاقے میں فوجی اور غازی موجود ہیں، فوجیوں کو کون بلیک میل کر سکتا ہے؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فوجی وہ لوگ ہیں جو گولی کھانے کے لئے تیار ہیں، سینے چوڑے کر کے سرحدوں پر کھڑے ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پانامہ پیرز میں نواز شریف اور مریم نواز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی جائیدادیں ایسے علاقوں میں سامنے آئیں جہاں برطانیہ کا وزیراعظم بھی شاید جائیداد نہ خرید سکے، مریم نواز نے کہا کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں،نواز شریف اور مریم نواز کے پاس ان جائیدادوں کے ثبوت ہی موجود نہیں، رسیدیں ہیں تو یہ سامنے لائیں، نہیں ہیں تو انہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا ہوگا یا جیل جانا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں، گوادر، پشاور، کراچی، حیدر آباد، سکھر سمیت

پورے ملک میں عمران خان کا ووٹ بینک موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر کوئی ملک کو ترقی دے سکتا ہے تو وہ عمران خان ہیں، پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو فرقہ واریت اور صوبائیت کی بات نہیں کرتے، صرف پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاک ہپاکستان تحریک انصاف کے سوا کوئی سیاسی پارٹی ایسی نہیں جو تمام نشستوں پر اپنے انتخابی امیدوار کھڑے کر سکے، پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی جماعت بن چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی، آئندہ الیکشن میں بھی اس کا کوئی مقابل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ سابقہ ادوار میں کی جانے والی کرپشن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق دور میں کی جانے والی کرپشن کی وجہ سے ملک میں آج معاشی مسائل درپیش ہیں، انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ تحصیل پنڈ دادنخان کو تین سالوں کے اندر ہم نے جس طریقے سے تبدیل کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، وفاقی وزیر نے کہاکہ پنڈ دادنخان میں 61 ارب روپے کے منصوبے تین سالوں کے دوران دیئے گئے، 43 ارب روپے کا جلال پور نہر کا منصوبے سے علاقے میں لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 1906ء میں اس وقت کے گورنر نے ڈپٹی کمشنر کو نہر کے

لئے خط لکھا تھا، کے بعد 2020ء میں یہ منصوبہ شروع ہوا جس پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مارچ 2023ء میں اس منصوبے کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا اور زمینوں کو پانی ملنا شروع ہو جائے گا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ للہ جہلم ڈوئل کیرج وے کا پنڈ دادنخان سے للہ تک کا فیز 1 اور مصری موڑ سے سنگھوئی تک فیز 2 آئندہ سال اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے

کہاکہ علاقے کے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اپنی زمینیں فروخت نہ کریں، آج علاقے میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے یہاں کی زمینوں کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، علاقے میں بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، سکولوں اور کالجوں کے قیام سے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے دوسرے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر علاقہ کے معززین نے بھی خطاب کیا اور

حلقہ کی ترقی کے لئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ علاقہ عمائدین نے کہاکہ حلقے کی پچاس سالہ تاریخ میں کوئی ایسا لیڈر نہیں آیا جس نے چوہدری فواد حسین کی طرح علاقے کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے ہوں، چوہدری فواد حسین ہمارا انتخاب ہیں، انشاء اللہ ان کی سرپرستی میں یہ خطہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔جلسہ سے علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور آڈیٹر جنرل آف پنجاب چوہدری فیصل نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…