ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے طے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے طے شدہ فیصلے

کے تحت ترمیمی فنانس بل کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ترمیمی فنانس بل میں شیڈول 6 ختم کردیا جائے گا، شیڈول 6 کے خاتمے سے 350 ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈیویلپمنٹ وصولی کا ہدف 600 سے کم کر کے 356 ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دینے کی تجویز ہے۔ترمیمی فنانس بل میں رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5800 ارب سے بڑھا کر 6100 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی پروگرام میں 200 ارب روپیکمی کرنے کی تجویز بھی ترمیمی بل کا حصہ ہے۔پاکستان کوآئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر سے زیادہ کی قسط کے لیے ان اقدامات پر عمل کرنا ہے، 12 جنوری 2022 سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…