جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بھارتی حکومت نے پاک فوج کیخلاف عالمی مہم پر 2.41 ملین ڈالرز خرچ کر ڈالے ٗ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کی عسکری قیادت بالخصوص انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کیخلاف عالمی سطح پر مہم چلانے کیلئے40. 2ملین ڈالرز خرچ کیے جانے کا انکشاف۔روزنامہ جنگ میں رضا چوہدری کی خبر کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ

بھارتی حکومت نے بیرون ممالک بھارتی سفارتخانوں کیلئے مختص بجٹ میں رقوم کے ساتھ دنیا بھر کے 190؍ مشنز میں ایسے عہدے تخلیق کر رکھے ہیں جن کا کام یہ مہم چلانا ہے۔بتایا گیا ہے کہ انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز کے نام سے بھارتی ادارہ مختلف ملکوں میں بھارتی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے تاہم اس مقصد کی آڑ میں اس ادارے کو پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی ادارے کیلئے بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف رقوم مختص کیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل رکھنے کیلئے کی جانے والی لابنگ پر بھی بھارت نے تین لاکھ 35؍ ہزار 137؍ ڈالرز خرچ کیے اور یہ اخراجات باقاعدہ سرکاری بجٹ کا حصہ ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک بھارتی صحافی نے بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی وزارت خارجہ کیلئے سالانہ 9؍ ارب ڈالرز سے زائد کا بجٹ مختص کر رکھا ہے جو گزشتہ سال 6؍ ارب ڈالرز تھا اور اب اس میں 21؍ فیصد اضافہ ہوا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…