منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاکر کون سی سیاسی جماعت جوائن کریں گی اور کس سیاستدان کا انداز بیاں پسند ہے، فلم کی آفردے کر حریم شاہ سے حیرت انگیز تقاضا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ ہیکر کے ذریعے اعلیٰ اور سیاسی شخصیات کے نمبرز حاصل کئے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک ویب شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔حریم نے کہا کہ اگر زندگی نے موقع دیا تو میں پیپلز پارٹی جوائن کروں گی اور اس جماعت کو جوائن کرنے کی وجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کا انداز بیاں مجھے بے حد پسند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ اجازت لے کر گئی تھی اور اجازت سے ہی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، میرے لئے وہاں داخلہ آسان تھا تاہم وزارت خارجہ میں لڑکوں کیلئے داخلہ تھوڑا مشکل ہے ۔وزارت داخلہ میں داخلے کی اجازت سے متعلق حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو خود داخلہ نہیں ملتا تو وہ حریم کو اجازت کیسے دلواتے۔حریم نے دوران شویہ بھی بتایا کہ انہیں اعلیٰ شخصیات کے نمبر کیسے ملے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہیکر سے پاکستان کی بڑی شخصیات کے نمبر مانگے تھے جس کے بعد مجھے نمبرز مل گئے، پھر میں نے بہت سارے لوگوں کے نمبرز ٹرائی کئے اور کئی لوگوں نے نہیں اٹھائے لیکن جب بھی کال کسی وزیر کو ملائی تو فوراً اٹھالی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کے نمبر تک رسائی کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ ان سے دوستی پرانی ہے۔حریم نے بتایا کہ شیخ رشید سے پہلی ملاقات ایک دوست کی پارٹی میں ہوئی تو ان سے نمبر مانگا جس پر شیخ رشید نے اپنا نمبر دیا۔حریم شاہ نے کہا کہ جو کچھ(ویڈیوز وائرل ) بھی ہوا اس کے باوجود بھی شیخ رشید مجھ سے بات کرتے ہیں اور میری کال ریسیو کرتے ہیں جبکہ شیخ رشید کی ویڈیوز وائرل کرنا صرف ایک تفریح تھی۔حریم نے بتایا کہ مجھے ایک ہدایت کا ر کی جانب سے فلم کی آفر بھی کی جاچکی ہے لیکن انہوں نے نیم عریاں لباس کے ساتھ فلم کی پیشکش کی تھی جس پر انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ شوہر کے کام عورت کی ذمہ داری ہے اگر عورت یہ نہیں کرنا چاہتی تو اسے چاہیے کہ گھر میں بیٹھ جائے اور شادی ہی نہ کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…