پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر 180روپے، غیر ملکی قرضہ 48ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر 28نومبر بروز اتوار کونوجوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد ڈی چوک میں جمع ہو گا ۔ عوام کے سامنے تحریک انصاف کی تبدیلی کی حقیقت آشکار ہوچکی ہے۔ہم حکمرانوں کو قوم اور نوجوانوں سے کیے وعدوں کو یاد کروا تے رہیں گے

اور ان شاء اللہ ان ظالم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 28نومبر برو ز اتوار، اسلام آباد میں منعقد ہونے والے احتجاجی مارچ کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر 180روپے تک پہنچ چکا ہے۔ تجارتی خسارے میں 94فیصد اضافہ لمحہ فکریہ اور موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے مگر پاکستان جہاں ایک طرف پٹرول کی قلت برقرار ہے، پڑول مالکان سراپا احتجاج ہیں تو وہاں دوسری طرف پٹرول کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی قیمتیں فی الفور کم کی جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان پر غیر ملکی قرضہ 6044ارب روپے تھا جو 2013میں 4366ارب جبکہ نواز شریف کے دور حکومت کے اختتام پر 29879ارب تک پہنچ چکا تھا ،تحریک انصاف نے اس میں خطرناک حد اضافہ کرتے ہوئے 47829ارب تک پہنچادیا ہے اور ابھی پی ٹی آئی کی حکومت کا ڈیڑھ سال باقی ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب اقتدار میں نہیں تھے تو ترقی یافتہ ممالک کی مختصر کابینہ کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے تھے، آج ان کی اپنی کابینہ 50وزراء سے بڑھ کر ہے۔ جو کہ غریب ملک کے قومی خزانے پر بھاری بوجھ ہے۔ پورے کا پورا ملک ایک نئے بحران کی زد میں نظر آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…