پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دیانتدار وزیراعظم کی بدولت پاکستا ن ترقی کر رہا ہے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ دیانتدار وزیراعظم کی بدولت پاکستا ن ترقی کر رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہی۔گزشتہ حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے آج پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان جھکا نہیں نہ ڈرا ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی

اپوزیشن کے ساتھ کوئی وڑن نہیں یہ جتنی مرضی سازش کرلیں ان کو این آر او نہیں دینگے۔دنیابھرمیں پاکستا ن کے سبز پارسپورٹ کو عزت مل رہی ہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نوازاور اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے ایم این اے علی نواز اعوان بھی موجود تھے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کے مسئلے پر بھی کام جاری ہے اور بہت جلد اسلام آباد میں پانی کامسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 100 نئے ٹیوب ویل لگ رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے لیے 100 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا۔یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے،دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے۔اپوزیشن کے پاس کوئی وڑن نہیں ہے دو خاندانوں نے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ آئندہ سال مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ ہماری کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک ترقی کر رہا ہے۔ ایم این اے علی نواز اعوان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔ آج ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کر رہی ہے۔ دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے صحت کارڈ سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ ہی مستفید ہو ں گے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…