پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان کی وزارتِ صحت کی پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کی درخواست

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان کی وزارتِ صحت نے پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کی درخواست کر دی۔افغانستان کے وزیرِ صحت ڈاکٹر قلندر جہاد نے اسلام آباد میں حکومتی اور غیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر

پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ افغان وزارتِ صحت نے مریضوں کو پاک افغان بارڈر پر سہولتیں فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ افغان وزارتِ صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان سے درخواست کر دی ہے۔ڈاکٹر قلندر جہاد نے درخواست کی کہ پاکستان افغان ٹیکنیشنز، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔پاکستانی وزارتِ صحت کے مطابق افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولتوں کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔پاکستانی وزارتِ صحت حکام نے بتایا کہ افغان مریضوں کی سہولت کے لیے بارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دیئے ہیں۔پاکستانی وزارتِ صحت حکام نے بتایا کہ افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لیے قطر روانہ ہو گیا، افغان وزیرِ صحت وفد سمیت 2 ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…